بھارتی شہر لکھنؤ میں ڈاکٹرز نے مریض کے موبائل استعمال کے دوران دماغ کا آپریشن کرکے ٹیومر نکال دیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق awake craniotomyکی تکنیک کا استعمال کیا جس کے تحت مریض کو بے ہوش نہیں کیا جاتا بلکہ وہ جاگ رہا ہوتا ہے، اسی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے لکھنؤ کے ڈاکٹرز نے 56 سالہ ہریش چندر کا آپریشن کیا۔رپورٹس کے مطابق یہ آپریشن کلیان سنگھ کینسر انسٹیٹیوٹ اسپتال میں ہوا جہاں ہریش کو بغیر بے ہوش کیے موبائل میں مصروف کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق ہریش نے کچھ دن قبل شدید سر درد اور بائیں بازو سمیت ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔تاہم برین ٹیومر کی تشخیص کے بعد ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہریش معذور ہو سکتے ہیں، جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا اور پھر آپریشن کیا گیا۔دوران سرجری مریض کو بنیادی انیستھیسیا دیا گیا لیکن وہ موبائل استعمال کرنے کے ساتھ ٹانگ بھی ہلا سکتا تھا اور قلم بھی پکڑ سکتا تھا۔یہ اس لیے کیا گیا تاکہ مریض کا دماغ حرکت میں رہے اور احتیاط سے ٹیومر نکال دیا جائے، ایسا کرنے سے مریض کی دماغ کی شریانیں متاثر ہونے کا خدشہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔