سعودی عرب وقت نیوز :پاکستانی کی خارجہ پالیسی میں علاقائی تناظر اور بین الاقوامی حالات کو مدنظر رکھ کر ملکی مفادات کی تکمیل میں مزید بہترین فیصلہ سازی کیجائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کہ مرکزی جنرل سیکریڑی ملک منظور حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہاکہ بہترین خارجہ پالیسی اور ڈپلومیسی اپناتے ہوئے امریکہ کو ایرانی گیس اور تیل پائپ لائن پر جو پابندی ہے اس پر پاکستانی موقف اور خدشات سے آگاہ کیا جائے اور اسکا مثبت حل سوچا جائے جبکہ پاک ایران گیس پائپ لائن معائدے کی تاخیر پر 18 ارب ڈالر جرمانے کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا، دوسری طرف ہمیں اربوں ڈالر گیس امپورٹ پر اضافی خرچ کرنے پڑ رہے ہیں جو ہماری کمزور معشیت پر بوجھ ہے۔ پہلےہم ریکوڈیک میں منتیں ترلے کر کے 07 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرچکے ہیں جبکہ گوادر دنیا کی گہری سمندری بندر گاہ 2005 سے تیار ہےآج 2024 میں بھی ہم اس کو 50فیصد بھی آپریشنل نہیں کرسکے، اس پر علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھ کر مثبت فیصلے کرنے ہوںگے،جبکہ گوادر میں جدید ائیر پورٹ کے لئے ہر 3 ماہ بعد آپریشنل کی نئی تاریخ دے دی جاتی ہے کیونکہ بندرگاہ کا آپرشنل ہونا اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دی گا۔ پاکستانی سمندروں میں دنیا کا چوتھا بڑا تیل وگیس کے ذخیرے کی دریافت جو دوست ملک نے جیولوجیکل سروے میں 3سال کے ڈیٹا کی رپورٹ مرتب ہوئی ہے وہ ہمارے لئے انتہائی خوش کن ہے۔ اب اس کو ڈرلنگ ایکسپلورر کے ساتھ بہترین حکمت عملی سے بغیر دباو ہم کو اس تیل و گیس کے ذخائر سے مستفید ہونے سے پاکستان میں معاشی انقلاب آجائے گا ۔ دوسری طرف آئی ایم ایف سے 02 ماہ کی سٹاف لیول میٹنگ مکمل ہو چکی اور پیشگی تمام شرائط پر بھی عملدرآمد کے باجود آئی ایم ایف نے ستمبر کی ملاقاتوں میں پاکستان کو شامل نہیں کیا اس پر بھی حکومت کی جانب سے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف ملک میں تحریک انصاف کو اقتدار جانے کے دکھ میں قوم کو ہر روز جلسہ جلسوس ہنگاموں توڑ پھوڑ نفرت انتشار ، ریاست اور اسٹبلشمنٹ دشمنی میں الجھائے رکھا ہے اور دوسری طرف دہشت گرد ملک کے مختلف علاقوں میں دہشگردانہ کاروائیوں کی بیخ کنی بھی ضروری ہے۔ ان حالات میں نہ تو ملک میں بہتری اور نہ ہی معاشی ترقی ہوسکتی ہے۔ خوشحالی اور امن و امان اور مہنگائی میں کمی
خارجہ پالیسی میں علاقائی تناظر اور بین الاقوامی حالات کو مدنظر رکھ کر ملکی مفادات کی تکمیل میں مزید بہترین فیصلہ سازی کیجائے:مسلم لیگ ن سعودیہ
Sep 12, 2024 | 15:14