11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے: گورنر سندھ 

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کو بھی عام تعطیل دینے کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کو خط لکھ دیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم، وزیراعلی سندھ اور چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا ہے. جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے انتہائی مقدس مہینہ ہے. 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے۔گورنر سندھ نے لکھا کہ لوگوں کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا۔ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ٹیلی وڑن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔کامران خان ٹیسوری مزید لکھتے ہیں کہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات اور سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگرامز سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا محمد بخش مسلم (بی اے)

آپ 18 فروری 1888ء میں اندرون لاہور کے ایک محلہ چھتہ بازار میں پیر بخش کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان میاں شیر محمد شرقپوری کے ...