حکومت ہوش کے ناخن لے:شاہ محمود قریشی 

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاروٹ بنی ہوئی ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کو مستقبل میں کچھ نظر نہیں آ رہا ہے۔ آئینی پیکچ کی بات ہورہی ہے جو عدلیہ کے لیے سوالیہ نشان بن جائے گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی سے اغوا کیا گیا. حکومت ہوش کے ناخن لے۔ اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 10 ایم این اے قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ خورشید شاہ اور اسپکر اسمبلی ایاز صادق نے تقدس ایوان سے متعلق جو گفتگو کی وہ قابل تحسین ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسپیکر نے ہمارے ایم این ایز کے پرڈوکشن آڈر جاری کیے اور وہ پیش ہو کر اپنے اغواء کا احوال بتائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کشمیر میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں. کشمیری جب اس طرف دیکھتے ہیں وہ پاکستان سے مایوس ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...