امریکہ پاکستان کے ساتھ سول نیوکلیئرتوانائی کےمعاملے پر امتیازنہیں برتے گا،سول نیوکلیئرتوانائی ہماری اہم ضرورت ہے۔ گیلانی

واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے، بحران سے قومی معاشی صورتحال پر شدید منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،عوام کو سخت گرمی میں پندرہ، پندرہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت سماجی اقتصادی ترقی کیلئے متبادل توانائی کے ذرائع تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹوں تک رسائی ملنی چاہیے اور قبائلی عوام کو متبادل روزگارکی فراہمی میں تعطل کو بھی دور ہونا چاہیے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئرملک ہے جس نے ہمیشہ دنیا کو اس کے مضمراثرات سے محفوظ رکھنے کی حمایت کی ہے، پاکستان کے نیوکلیئراثاثے محفوظ ہیں جس کی تائید صدر اوباما بھی کر چکے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر پاک فوج کی موثر کارروائی کے باعث دہشتگرد راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم اور ان کے تربیتی کیمپوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سب کچھ حکومت کی مفاہمتی سیاسی پالیسی کا نتیجہ ہے، جس کے تحت موجودہ حکومت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو قومی سیاسی اورعوامی قیادت کے تعاون سے ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکہ سے طویل المدتی پارٹنرشپ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کا چوتھا دور اطمینان بخش رہا۔

ای پیپر دی نیشن