صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی کیخلاف ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،  ہری پورہزارہ اور دیگر علاقوں میں  آج بھی مظاہرے جاری ہیں-

ایبٹ آباد کے علاقہ غازی کوٹ ،فوارہ چوک،حویلیاں، شاہراہ قراقرم اور دیگر علاقوں میں آج صبح سے  ہی احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے جس کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک کردی گئی ہے۔  پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس ،لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی جارہی ہے ، تمام دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ مظاہرین نے ڈی سی او آفس میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے ، جگہ جگہ ٹائر بھی جلائے جارہے ہیں  دوسری جانب مانسہرہ اور ہری پور میں مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور ٹریفک بلاک کردی۔ ایبٹ آباد میں گزشتہ روز ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی غائبانہ نمازجنازہ آج فوارہ چوک  میں ادا کی جا رہی ہےجس کے بعد مزید ہنگاموں کا خطرہ ہے

ای پیپر دی نیشن