سوڈانی حکام کے مطابق مبصر کے طور پر آئے ہوئے امریکہ کے سابق صدرجمی کارٹر نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ تمام اہل ووٹرزکی شرکت یقینی بنانے کے لیے ووٹنگ مزید دو دن جاری رکھنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے جمعرات تک ووٹ کاسٹ کیے جا سکتے ہیں ۔ سوڈان کی بڑی اپوزیشن پارٹی پیپلز لبریشن موومنٹ نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد صدرعمر البشیر کے دوبارہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ سابق امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی عمل انتہائی سست ہے اور اسی وجہ سے مزید دو دن توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔