ایڈابائیورکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان
اوردوستوں سے مشاورت کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سےریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وہ اپنے کلب مانچسٹرسٹی کےلیے بدستور کھیلتے رہیں گے۔
ٹوگولیز سٹرائیکر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کے لیے نو سال تک فٹبال کھیلتے رہے ہیں، جس پر ان کو فخر ہے۔ ایڈابائیورنے بتایا کہ انگولا میں انکی
بس پر ہونے والے حملے کے خوفناک مناظرآج بھی ان کی آنکھوں کے سامنے ہیں، اس خوفناک واقعے کو وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ روال سال کے آغاز میں ہونے والے افریقن نیشنز کپ
میں ٹوگو فٹبال ٹیم پردہشت گرد حملہ کیا گیا تھا جس میں ٹوگو کے اسسٹنٹ کوچ اور پریس آفیسر جاں بحق ہو گئے تھے۔ چھبیس سالہ عمانوئیل ایڈابائیور ٹوگو کی جانب سے اڑتیس میچوں میں سولہ گول سکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔