وقت نیوزسے بات کرتے ہوئے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ سی این جی سٹیشنز کی لوڈشیڈنگ پندرہ مارچ تک ختم کر دی جائے گی لیکن تاحال ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہڑتال گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے صدراوروزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس اہم مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ منگل رات بارہ بجے سے پنجاب اورپوٹھوہار ریجن کے تمام سی این جی سٹیشنزبند کردیے گئے ہیں۔