وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، حج پالیسی دوہزارگیارہ اوردیگر اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

Apr 13, 2011 | 03:58

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بلائے گئے اہم اجلاس میں وفاقی وزیربرائے مذہبی امورحج پالیسی دوہزارگیارہ منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ اس موقع پرسیکرٹری مذہبی امورحج پالیسی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ بھی دیں گے۔ اجلاس میں ملک کو درپیش توانائی بحران کے سلسلے میں دوچھٹیوں اورگھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کی تجویز بھی زیرغورآنے کا امکان ہے۔ کابینہ اپنے فیصلوں پرعملدرآمد اورمختلف اداروں کی تشکیل نو سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ بھی لے گی۔ کابینہ اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور سمجھوتوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔
مزیدخبریں