حج کرپشن کیس میں گرفتارسابق وفاقی وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کےجو ڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسع کردی گئی ہے

Apr 13, 2011 | 08:39

سفیر یاؤ جنگ
حامد سعید کاظمی کواسلام آباد میں سنئیر سول جج محمد اسلم گوندل کی عدالت میں ہیش کیا گیا ۔فاضل عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں ستائیس اپریل کو راولپنڈی کی عدالت میںپیش کرنے کی ہدایت کی ۔عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ انکے خلاف ایف آئی اے آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی جبکہ رکن قومی اسمبلی اعظم سواتی اور عمر شیر زئی بھی جھوٹے ثابت ھوچکے ہیں۔ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ انکے خلاف جھوٹے مقدمے بناکر کیچٹر اچھالا جارہا ہے اور وہ پوری دنیا کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔
مزیدخبریں