گیس کی جبری لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان کا مانچسٹرکہلانے والے صنعتی شہر فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پہیہ جام ہو کررہ گیا ہے۔ غلام آباد، جھنگ روڑ، سدھار اوردوسرے مقامات پر سینکڑوں ٹیکسٹائل ملیں بندش کا شکارہو رہی ہیں۔ درجنوں مالکان نے ٹیکسٹائل ملزکو فروخت کر دیا ہے ٹیکسٹائل ملوں کی گیس کی جبری بندش کی وجہ سے ان ملوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روز گارہو چکے ہیں اوران کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے جس سے ملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان ہو گا