قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف دوست ممالک کوقائل کررہے ہیں اور امریکہ کو مجبورا ڈرون حملے بند کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرون حملے آج نہیں بہت پہلے شروع ہوئے تھے اور ہم بھی ان کے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے ہم پر دبائو بڑھ رہا ہےاور اس سے انتہا پسندی کوفروغ حاصل ہورہا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پڑوسی ملک افغانستان کے مفاد میں بھی نہیں ہیں۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک کوعدالتوں پر اعتماد ہے اور ریمنڈ ڈیوس کوعدالت کے کہنے پر ہی رہا کیا گیا۔