پاکستان تحریک انصاف نےڈرون حملوں کے خلاف تئیس اور چوبیس اپریل کو افغانستان جانے والی سڑک پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

Apr 13, 2011 | 12:04

سفیر یاؤ جنگ
پارٹی کے صوبائی دفتر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف پنجاب کے صدر احسن رشید نے کہا کہ دہشت گردی کی اس نام نہاد جنگ میں بتیس ہزار پاکستانی اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں جبکہ پانچ ہزار کے قریب فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس جنگ میں شامل رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے ساتھیوں سے مل کر ڈرون حملوں کو رکوانے کے لیے دھرنا دیں گے اور نیٹو کی سپلائی لائن روک دیں گے ۔ انہوں نے پنجاب کے وزیر اعلٰی اور وفاقی و صوبائی اراکین اسمبلی سمیت عوام سے اس دھرنے میں شمولیت کے لیے اپیل کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں وفاقی اور پنجاب حکومت دونوں ملوث ہیں۔
مزیدخبریں