ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ لاہورمیں استحکام پاکستان جلسے کی تاریخی کامیابی کے بعد پنجاب کےعوام، نوجوانوں اورطلبہ کا متحدہ کی طرف راغب ہونا خوش آئند ہے

Apr 13, 2011 | 12:19

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں طلبا و طالبات سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان ان کا گھر ہے، لندن میں کوئی کاروبارہے نہ امریکہ میں، یہی وجہ ہے کہ غربت اورغریب کے مسائل کو اچھی طرح واقف ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پنجاب کے عوام کو ایم کیوایم سے متنفر کرنے کے لئے اس کے خلاف جناح پوراور دوسرے بے بنیاد الزامات لگائے گئے لیکن سترہ سال بعد آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیئرامتیازنے میڈیا کے سامنے خود اعتراف کیا کہ جناح پورکا الزام ایک ڈرامہ تھا۔ الطاف حسین نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ وہ متعصب عناصر کے الزامات اورپروپیگنڈوں سے مایوس نہ ہوں اپنے کالجوں اوریونیورسٹیوں میں تحریک کا پیغام پھیلائیں۔
مزیدخبریں