کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،لاہورسٹاک مارکیٹ بھی مندی رہی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو آخر تک برقرار رہا کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار سات سو پینتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ڈی جی خان سیمنٹ میں آج سب سے زیادہ سودے ہوئے جبکہ سیمنٹ ،کیمیکل،بینکس انرجی سمیت کسی بھی شعبے کی جانب سے مارکیٹ کو کوئی سپورٹ نہ مل سکی۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت نے کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ کو گرین زون میں نہیں آنے دیا۔کاروبار کے اختتام تک مجموعی حجم کم ہو کر ساڑھے چار کروڑ شئیرز کی سطح تک محدود ہوگیا۔آج کاروبار کے اختتام تک ایک سو ستر کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت میں کمی جب کہ ننانوے کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔ مارکیٹ گیارہ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار دو سو نواسی پوائنٹ پر بند ہوئی

ای پیپر دی نیشن