لیبیا میں معمر قذافی کی حامی فورسز اورباغیوں کے درمیان جھڑپوں میں مزید پندرہ افراد ہلاک ہوگئے

Apr 13, 2011 | 14:01

سفیر یاؤ جنگ
لیبیا کے شہرمصراتہ اوراجدابیہ میں قذافی کی حامی فورسز اور باغیوں کے درمیان وقفے وقفے سے شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں مزید پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ اورفرانس کے فضائی آپریشن میں مدد کے لیے کینیڈاکے ایف اٹھارہ ہارنیٹس اور اٹالین ٹورنیڈو بھی لیبیا پہنچ گئے ہیں۔ادھرلیبیا کی حکومت نے باغیوں کی جانب سے افریقی یونین کےروڈ میپ کو تسلیم نہ کرنے پررد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغیوں کا یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ملک میں امن نہیں چاہتے، طرابلس میں پریس بریفنگ کے دوران حکومتی ترجمان موسی ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے اور جمہوری اصلاحات کے لئے بھی تیار ہے ۔
مزیدخبریں