جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم کو حکومت سےعلحیدہ کر دیا جائے تو ٹارگٹ کلنگ کے مجرم پکڑے جایئں گے۔

Apr 13, 2011 | 14:11

سفیر یاؤ جنگ
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پنجاب میں جو جلسہ کیا اس میں انہیں پنجاب کے عوام کی جانب سے کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ حکومت انکو اپوزیشن میں بٹھا کر ٹارگٹ کلزر کو پکڑ سکتی ہےاورذوالفقار مرزا بھی واپس آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کیس سے متعلق آج جو لوگ شور مچا رہے ہیں ان میں سے کوئی بھی اس وقت پیپلز پارٹی یا بھٹو کے ساتھ نہیں تھا۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے خود یحیٰی بختیار کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ پھانسی کا عمل جلد مکمل کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ صدر مملکت کہہ چکے ہیں کہ انہیں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا پتہ ہے تو انہیں منظر عام پر کیوں نہیں لاتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی جنگ سے نجات اور امریکہ سے تعلقات برابری کی بنیاد پر رکھنے ہوں گے۔
مزیدخبریں