پیرس (صاحبزادہ عتیق سے )پاکستان کے وقاراورقومی مفادات بارے مسلم لیگ ن کی قیادت کاموقف بجاطورپربابائے قوم کے افکار کاآئینہ دارہے۔حج سکینڈل اوررینٹل پاورسے ڈرگ سکینڈل تک ہربڑے مالیاتی سکینڈل میں کسی نہ کسی حکمران شخصیت کانام ضرورآتا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ ، ممتاز رہنما جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان ،چیف آرگنائیزر میاں محمد حنیف نے ایک بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ صوبائیت اورمنافرت کابیج بونے والے پاکستان کے دوست نہیں بدترین دشمن ہیں۔عوا م کوان شرپسندوں سے چوکنا رہناہوگا۔یہ ضمیرفروش لوگ وطن فروش بننے میں دیرنہیں کریں گے۔پاکستان کے وقاراورقومی مفادات بارے مسلم لیگ ن کی قیادت کاموقف بجاطورپربابائے قوم کے افکار کاآئینہ دارہے۔میاں نوازشریف کے سواکوئی لیڈرمنتشر عوام کومتحداورتبدیلی کیلئے منظم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔عوام نفاق پسندپارٹیوں کی سیاست کودفن کرتے ہوئے وفاق کی حامی مسلم لیگ ن کی مضبوطی اورآئندہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی کیلئے اپنا کرداراداکریں۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلی میاں شہبازشریف جنوبی پنجاب کیلئے نجات دہندہ بن کرابھرے ہیں۔ ماضی میں جان بوجھ کر جنوبی پنجاب کے مسائل سے چشم پوشی کی گئی جبکہ وزیراعلی میاں شہبازشریف نے دستیاب وسائل کارخ اہلیان جنوبی پنجاب کی طرف موڑدیا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ہونیوالے ریکارڈترقیاتی کاموں سے ہمارے شہروں اورشہریوں کی کایاپلٹ گئی۔جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے جہاں مقامی افرادکوروزگارمیسر آئے گاوہاں ان کامعیارزندگی بھی بلندہوگا۔پنجاب سے پسماندگی اورناخواندگی کاصفایاکرنے کیلئے وزیراعلی میاں شہبازشریف کی گرانقدرخدمات سے انکارنہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول سسٹم کاقیام ایک مثبت اقدام ہے ،میاں شہبازشریف دن رات فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر بابراعوان کی عدالت سے غیرمشروط معافی کی استدعا پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ \\\'\\\'ہائے اس زودو پشیماں کاپشیماں ہونا\\\'\\\' ۔بابراعوان نے جس کوراضی کرنے کیلئے عدلیہ کے تقدس پرحملے کئے اس نے بھی موصوف سے منہ موڑلیاہے۔عدلیہ کی توہین کرنیوالے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔ اقتدارکے ایوانوں میں ہونیوالی کرپشن نے پاکستان کاایک آفت زدہ اورآسیب زدہ ملک بنادیاہے۔ کل تک عدالتی فیصلوں پرتبصرے کرتے ہوئے بابراعوان کی زبان آگ اگلتی تھی مگر اب اچانک وہ منت سماجت پراتر آئے ہیں۔بابراعوان کامکافات عمل شروع ہوگیاہے ،انہیں قومی قیادت کیخلاف اپنے سیاسی قدسے بڑی بات کرنے کاشوق لے ڈوبا۔آزادعدلیہ کے حوالے سے بابراعوان کے کلمات ناقابل معافی ہیں ۔عدالت کابابراعوان کی غیرمشروط معافی کومستردکرنادرست اقدام ہے ۔ حکمرانوں نے اب تک ایک بھی عدالتی فیصلے کی سچے دل سے پاسداری نہیں کی۔ان کے دل کاچورانہیں عدلیہ کے روبروکھڑاہونے پرمجبورکرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کوگمراہ کرنے اوراپنی کرپشن چھپانے کیلئے مسلسل جھوٹ کاسہارالے رہے ہیں ۔حج سکینڈل اوررینٹل پاورسے ڈرگ سکینڈل تک ہربڑے مالیاتی سکینڈل میں کسی نہ کسی حکمران شخصیت کانام ضرورآتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کوڈیلیوریااپنے وعدے وفاکرنے کیلئے نہیں بلکہ مزید کرپشن کرنے کیلئے مہلت کے خواہاں ہیں۔میاں نوازشریف کاملک میں فوری اورشفاف انتخابات کے انعقادکامطالبہ اصولی اورسوفیصدجائز ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری اورآئینی تبدیلی کے بغیر ملک بحرانوں سے باہرنہیں نکلے گا