اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کیلئے مانیٹرنگ پالیسی کا اعلان کردیا ہےجس میں شرح سود بارہ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق شرح سود میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے سیونگ اکاونٹ پر شرح سود پانچ فیصد سے بڑھا کر چھ فیصد کردی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے یکم جولائی سے تیس مارچ تک بینکوں سے تین سوتہترارب روپے جبکہ اسٹیٹ بینک سے دوسواٹھارہ ارب روپے قرض لیا۔ اسٹیٹ یینک نے معاشی ترقی کی راہ میں توانائی بحران کوسب سے بڑی رکاوٹ قراردیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے لیا جانے والا قرض ہے جبکہ امن وامان اورسیاسی عدم استحکام کے باعث نجی شعبے نے قرضے بھی کم حاصل کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن