ہائیڈل پیداوارمیں کمی اورتربیلامیں پانی کی سطح ڈیڈلیول تک پہنچنے کے باعث ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال چارہزار چارسو میگا واٹ تک پہنچ گیا

پیپکو کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب چودہ ہزارچھ سو انیس میگاواٹ جبکہ سپلائی دس ہزاردو سو انیس میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل پیداوار میں کمی اور تربیلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچنے کے باعث شارٹ فال بڑھ کر چوالیس سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، پیکو کے مطابق ہائیڈل ذرائع سے حاصل ہونیوالی بجلی دوہزار سات سو چارمیگاواٹ،تھرمل ذرائع سے حاصل ہو نیوالی بجلی ایک ہزار چھ سو نوے میگا واٹ جبکہ آئی پی پیز سے پانچ ہزار آٹھ سو پچیس میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے جس میں سے چھ سو اسّی میگا واٹ بجلی کے ای ایس سی کو فراہم کی جا رہی ہے، شارٹ فال میں اضافے کے باعث شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں سولہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے

ای پیپر دی نیشن