کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت ہوا اور پہلے ہی سیشن میں انڈیکس دو سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر تیرہ ہزارنو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا، دوسرے سیشن کے آغازپرمارکیٹ کی تیزی میں مزید اضافہ دیکھا گیا اورانڈیکس تین سو زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک بارپھرچودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر سیمنٹ، بینکس اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں شئیرز کی فروخت نے انڈیکس کو چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے گرادیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھ پوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزار سات سو ننانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم اڑتیس کروڑ شئیرز رہا سب سے زیادہ فروخت جہانگیر صدیقی کمپنی میں دیکھی گئی جس کے حصص کی قیمت ایک روز کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔