”بھارت نے سیاچن پر مکمل قبضے کی تیاری کر لی تھی“

Apr 13, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (خصوصی رپورٹ) ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے سیاچن پر مکمل قبضے کی تیاری کر لی تھی اور اندرا گاندھی 1984ءکے موسم سرما میں پاکستان پر وسیع جنگ مسلط کرنا چاہتی تھیں جس کی ابتدا کشمیر سے ہوئی تھی۔ روزنامہ امت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اندرا گاندھی نے 1984ءمیں کشمیر میں جھڑپ کے قانونی جواز کے طور پر سیاچن کے علاقے میں کارروائی کا حکم دیا تاکہ اسے بنیاد بنا کر پاکستان پر عسکری یلغار کی جا سکے۔ باخبر حلقوں کے مطابق بھارت نے اس حملے کی بھرپور تیاری کر لی تھی مگر ناگہانی طور پر اندرا گاندھی کے آنجہانی ہونے نے سارا کھیل تلپٹ کر دیا۔
مزیدخبریں