مجید نظامی کی ادارت کے 50 برس، ”اعتراف خدمت“ پہلی تقریب کل ہو گی

Apr 13, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مجید نظامی کے بطور مدیر نوائے وقت پچاس برس مکمل ہونے پر مجلس کارکنان تحریک پاکستان اور مختلف صحافتی، نظریاتی، سماجی، قومی اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ کی پہلی تقریب ”اعتراف خدمت“ کل ہفتہ 14اپریل کو دس بجے صبح الحمرا ہال نمبر 1شاہراہ قائد اعظم لاہور میں ہو گی جس سے کارکنان تحریک پاکستان، ممتاز صحافی، دانشور، سیاسی و سماجی رہنما خطاب کرینگے۔ تقریب کے مہمان خاص وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہوں گے جبکہ صدارت تحریک پاکستان کے کارکن کرنل (ر) امجد حسین سید کریں گے۔ مقررین میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ سید غوث علی شاہ، صدر عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، جماعت الدعوة کے رہنما حافظ عبدالرحمان مکی، مدیر اعلیٰ روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی، ایڈیٹر انچیف خبریں گروپ ضیاءشاہد، ممتاز کالم نگار عبدالقادر حسن، چیف ایڈیٹر زمانہ، بلوچستان ٹائمز سید فصیح اقبال، ممتاز کالم نگار عطاءالحق قاسمی، ممتاز کالم نگار نذیر ناجی، مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ علما و مشائخ ونگ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری، ممتاز دانشور سید مواحد حسین، کارکن تحریک پاکستان جسٹس (ر) آفتاب فرخ، چیف ایڈیٹر پاکستان آبزرور زاہد ملک، چیف ایڈیٹر روزنامہ جرا¿ت جمیل اطہر، چیف ایڈیٹر روزنامہ الاخبار غلام اکبر، ممتاز کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی، ایڈیٹر دی نیشن سلیم بخاری، ایڈیٹر روزنامہ نئی بات پروفیسر عطاءالرحمان، ایڈیٹر روزنامہ دن میاں حبیب اللہ، ممتاز آرٹسٹ شجاعت ہاشمی، ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت سعید آسی، محترمہ بیگم مجیدہ وائیں، بیگم بشریٰ رحمان، بیگم مہناز رفیع اور سیکرٹری جنرل اخبار فروش یونین جناب ٹکا خان شامل ہیں۔ یہ تقریب مجلس کارکنان تحریک پاکستان کے زیراہتمام بااشتراک حمید نظامیؒ میموریل سوسائٹی، مرکزیہ مجلس اقبالؒ، قائداعظمؒ فورم، پبلک ریلیشنز ایسوسی ایشن، فرزندانِ پاکستان، تحریک تکمیل پاکستان، ویمن رائٹس کمشن، اسلامیہ کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن، پاکستان لیبر فیڈریشن، مادر ملتؒ ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن، تنظیم الفجر پاکستان، انسٹیٹیوٹ آف پبلک افیئرز پاکستان، ادارہ قومی تشخص اور حمید نظامیؒ پریس انسٹیٹیوٹ ہورہی ہے۔ تقریب میں شاہد رشید کی کتاب ”مجید نظامی.... اعترافِ خدمت“ کی رونمائی بھی ہو گی۔
مزیدخبریں