انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا اعلان

Apr 13, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 28 اپریل سے 9 مئی تک منعقد ہونے والی انڈر 16 بوائز قومی ہاکی چیمپئن شپ کے ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی کو چیمپئن شپ کا آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ طاہر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دینگے۔

مزیدخبریں