لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹےم کے وکٹ کےپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ جون میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چےمپئنز ٹرافی کی بھرپور انداز مےں تیاری کر رہا ہوں۔ دورہ جنوبی افریقہ کی خامیوں پر قابو پانے کے لئے محنت جاری ہے۔ سلےکٹرز نے اگر ٹےم مےں منتخب کےا تو ماےوس نہےں کرونگا ۔ کامران اکمل نے لاہور میں مقامی سکول کی سالانہ کھیلوں کی تقریب کے موقع پر کہا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میچ کے دوران اچھی پرفارمنس دے کر اپنی ٹےم کو جتوانے اور ریکارڈ بنانے کی کوشش کروں۔ کامران اکمل نے کہا کہ سکول لیول کرکٹ کو بحال ہونا چاہئے اس سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا بلکہ اس کھیل میں آنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ ایسے ٹورنامنٹ تواتر سے ہوں تاکہ سکول کی سطح پر مقابلے کا رجحان پیدا ہو سکے۔
سکول لیول کرکٹ کو بحال ہونا چاہئے : کامران اکمل
Apr 13, 2013