لاہور (سپورٹس ڈیسک) نیشنل گیمز کے دوبارہ انعقاد کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کا اجلاس 16 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ عبوری کمیٹی کے سیکرٹری رانا مجاہد علی نے بتایا کہ عبوری کمیٹی کھیلوں کی ترقیا ور فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔ آئی او سی مخالف گروپ کے پروپیگنڈہ میں نہ آئے۔ فنڈز کا اجراءجلد ہو گا۔ عبوری کمیٹی انڈونیشیا میں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستانی دستے کو لے کر جائے گی۔