ہوسٹن +کیٹو وائس+کاسابلانکا (اے پی پی) سپین کے ٹاپ سیڈ نیکولس الماگرو، ارجنٹائن کے تھرڈ سیڈ جان مناکو اور امریکہ کے جان اسنر یوایس اوپن ٹینسچیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جرمنی کے سیکنڈ سیڈ ٹومی ہاس دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں سپین کے ٹاپ سیڈ نیکولس الماگرو نے فرانس کے گیل مونفلس کو 2-6، 6-0 اور 6-3 سے ہرا کرچیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹائن کے تھرڈ سیڈ جان مناکو نے امریکہ کے ٹم سمیذیک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-5) اور 6-1 سے شکست دیکرچیمپئن شپ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکہ کے دراز قد جان اسنر نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن جیک سوک کو 7-5،6-7(3-7) اور 7-6(7-3) سے ہرا کرچیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ امریکہ کے ریان ولیمز نے کروشیا کے آئیو کارلوچ کو شکست دیکر پہلے مرتبہ اے ٹی پی ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈ پیٹرا کویٹوا اور اٹلی کی سیکنڈ سیڈ روبرٹا وینسی کیٹو وائس ڈبلیوٹی اے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی جل کیری بس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈ پیٹرا کویٹوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکسمبرگ کی مانڈی منیلا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں اٹلی کی سیکنڈ سیڈ روبرٹا وینسی نے ہالینڈ کی کی کی برٹینز کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 2-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہر اکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے راﺅنڈ کے دیگر میچوں میں اسرائیل کی شہر پیر، رومانیہ کی الیگزینڈرا کاڈانٹیو نے کامیابی حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن، سلواکیہ کے مارٹن کلیذان، ہالینڈ کے رابن ہاس اور سلوانیہ کے گریگا زیملجا کاسابلانکا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی پابلوکارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سلواکیہ کے مارٹن کلیذان نے اٹلی کے فلیپو والنڈری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور7-6 (7-5) سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ہالینڈ کے رابن ہاس نے فرانس کے کینے ڈی سچیپر کو سخت مقابلے کے بعد 6-2،6-7(2-7) اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔
یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ: نیکولس الماگرو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Apr 13, 2013