مکرمی! جنرل پرویز مشرف کے تمام کاغذات مسترد کردینا اور چترال سے منظور ہوجانا عجیب نظر آتا ہے۔ مشرف کو چترال سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں پر وہ کا فی حد تک اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں اور صرف اسی جگہ ان کو سیٹ ملنے کی امید ہے۔انھوں نے ایک بار نہیں بار بار آئین توڑا ہے۔ اس کے باوجود ایک جگہ سے بھی ان کے کاغذات منظور ہونا حیران کن ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں غداری کے کیس میں مشرف کا کیا بنتا ہے جنہوں نے عافیہ صدیقی (قوم کی بیٹی) لال مسجد آپریشن”عدلیہ،میڈیا،پر قدغن اور اس سے بڑھ کر ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اپنی حکمرانی کی مسند سجا ئی۔ (محمد طیب زاہر رانا، لاہور)