ملعون امریکی پادری کے اعلان پر سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے: حافظ سعید

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے قرآن پاک جلانے کے اعلان پر سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے، حکمران و سیاستدان امریکہ کی ناراضگی سے ڈرنے کی بجائے قرآن پاک اور نبی مکرمکی حرمت کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دیں، مسلم امہ کو متحد و بیدار اور غیرتیں پیدا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، دین اسلام سے بے وفائی کی وجہ سے مسلم معاشرے آزمائشوںسے دوچار ہیں، پرویز مشرف نے امریکی حکم پر حدودآرڈیننس ختم کر کے بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک ہے۔ حدودآرڈیننس ختم کرنے کے مذموم عمل کا حصہ بننے والے اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ وہ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ ملعون امریکی پادری ٹیری جونز نے نائن الیون کی برسی کے موقع پر 2998قرآن پاک جلانے کا اعلان کیا لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ 60مسلم ملکوں کے حکمرانوں کی جانب سے کوئی مضبوط ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا۔ قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت میں گستاخیاں کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ اسلام، قرآن اور نبی اکرم کی حرمت کے تحفظ اور دشمنان اسلام کی چیرہ دستیوں سے بچنے کیلئے کردار ادا کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ اگرمسلمان صحیح معنوں میں اپنا فرائض ادا کریں گے تو پھر امریکہ میں بڑی تعداد میں موجود مسلمانوں میں بھی ان شاءاللہ بیداری کی لہر آئے گی اور وہ بھی تحفظ حرمت رسول کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے اور اگر وہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے تو یہ اللہ کی پکڑ اور عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالات خواہ کیسے بھی کیوں نہ ہوں مسلمان ہر مسئلہ پر اللہ کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ چودہ سو سال پہلے کی طرح قرآن پاک آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا اصل ذریعہ ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ جب سے حکومتیں سیکولر ہوئی ہیں مسلمان بھی فرقوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ سارے باہمی اختلافات اور لڑائی جھگڑے اس وجہ سے ہیںکہ ہم نے سیاست کو دین سے الگ کر دیا ہے۔ جب تک نبی کے مصلے کا امام ہی مسلمانوں کا حاکم تھا‘ مسلم معاشروں کو یہ مسائل درپیش نہیں تھے جن سے آج وہ دوچار ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حکمرانوں کو دین اسلام کی تعلیمات کا علم ہی نہیں ہے۔ آج یہ مسلم حکومتیں ہی مسلمانوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں اور اپنے بچوں کی تربیت دینی بنیادوں پر کریں۔ کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...