این اے 105 سے دستبردار نہیں ہونگا پرویز الٰہی بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں: احمد مختار

گجرات (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر دفاع و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105چوہدری احمد مختار نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کی سیٹ انکی آبائی سیٹ ہے جبکہ چوہدری برادران کبھی یہاں سے کبھی وہاں سے الیکشن لڑ کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں اب پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لیے گجرات کو اپنی آبائی سیٹ قرار دے دیا ہے مگر وہ ہرگز الیکشن سے دستبردار نہ ہوںگے۔ آصف علی زرداری نے انہیں متعدد بار گجرات سے الیکشن لڑنیکا حکم دیا اس سیٹ پر مسلم لیگ ق کے ساتھ کوئی انتخابی سمجھوتا نہیں وہ ازخود ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی الائنس کا واویلا کر رہے ہیں۔ چوہدریوں نے جتنے گلچھرے اڑانے تھے اڑا لیے اب انہیں پانچ سال اپوزیشن میں بیٹھنا ہو گا ‘ وہ بھی اگر خدا نے انکی قسمت میں لکھا تو۔ انہو ں نے کہا کہ اگر پرویز الٰہی ان کے حق میں دستبردار بھی ہوجائیں تو وہ پھر بھی مونس الہی کی مخالفت کریں گے انکی زندگی کا مشن ہی چوہدری برادران کی مخالفت کرنا ہے کیونکہ انہوں نے کرپشن اور غنڈہ گردی کو فروغ دیا انہو ں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا انکا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے انہوں نے بطور چیئرمین پی آئی اے 13ارب روپے کے بانڈ جاری کیے اسکی آمدن حکومت کو جانا تھی اسکے ساتھ انکا کوئی تعلق نہیں سٹیٹ بنک کے گورنر نے اس سلسلہ میں ان کے ساتھ معذرت کی ہے جو لوگ انکا میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں وہ انکے خلاف قانونی کاروائی کرینگے چوہدری احمد مختار نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کو علم ہے کہ وہ گجرات والی سیٹ ہار چکے اب وہ حیلے بہانے سے دستبردار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں بھاگنے نہیں دیا جائیگا۔ قبل ازیں عوامی رابطہ آفس میں حلقہ این اے 105کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے صدر آصف علی زرداری کو بتا دیا ہے کہ چوہدری برادران مطلب پرست ہیں میں ان کے مقابلہ میں بھر پور کامیابی حاصل کرونگا۔ میں نے اپنے دور میں گجرات کی شرافت کی سیاست کو فروغ دیا اور انشاءاللہ تعالی کامیابی کے بعد بد معاشوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...