حافظ آباد: این اے 102 کے امیدوار شوکت بھٹی اور انکے محافظوں کیخلاف اسلحہ کی نمائش، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام پر مقدمہ درج

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) حلقہ این اے 102 کے امیدوار چوہدری شوکت علی بھٹی اور ان کے محافظوں کے خلاف اسلحہ کی نمائش اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس تھانہ کسوکی نے مقدمہ درج کر لیا۔ الیکشن مانیٹرنگ ٹیم کے ممبر فراز حسین کی جانب سے اندراج کروائے جانے والے مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا کہ سابق صوبائی وزیر ثقافت چوہدری شوکت علی بھٹی نے 9اپریل کو نواحی گاﺅں ٹھٹھہ گوندل میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...