”اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرینگے“ مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 1پشاور سے غلام احمد بلور کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما غلام احمد بلور کے مقابلے پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1پشاور سے اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اس حلقہ انتخاب میں حاجی غلام احمد بلور کی حمایت کریگی۔ واضح رہے کہ الیکشن 2008ءمیں بھی مسلم لیگ ن نے حاجی غلام احمد بلور کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن