امیدواروں پر حملے قابل مذمت ہیں‘ انتخابات پر خطر ماحول میں ہو رہے ہیں: فضل الرحمن

 ڈیرہ اسماعیل خان(نوائے وقت نیوز) سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عام انتخابات پُر خطرہ ماحول میں ہورہے ہیں۔کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں پر اعتراضات سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔پیپلز پارٹی ڈی آئی خان،ٹانک اور بنوں سے رخصت ہوچکی ہے۔انتخابی مہم کے دوران امیدواروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں بعض ریٹرننگ افسران نے بے تکے سوالات کئے ایسے سوالات کے جوابات کے بارے میں ریٹرنگ افسران کو خود معلوم نہ تھا۔خیبر پی کے میں مختلف جماعتوں سے اتحاد کیلئے رابطے میں ہیں۔ عوام کے ووٹوں سے شکست نہیں ہوتی بلکہ مخصوص طاقتیں میرے خلاف متحرک ہوجاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...