واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکہ نے انسداد دہشت گردی کے لئے پاک فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کا فنڈ (کاﺅنٹر انسرجنسی فنڈ) ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فنڈز کا مقصد دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی صلاحیتوں کا بڑھانا تھا۔ 2013ءمیں اس پروگرام کے لئے 85 کروڑ ڈالر مختص کئے گئے تھے۔ تاہم 2014ءکے بجٹ کے تحت اس کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ 2014ء بجٹ کے تحت پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ محکمہ خارجہ کے بجٹ میں ختم کیا جانے والا یہ سب سے بڑا پروگرام ہے۔ 2014ءمیں فنڈ کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی۔ امریکی جریدے کے مطابق اوباما انتظامیہ اس فنڈ کیلئے کانگریس سے رقم مختص کرنے کی درخواست نہیں کر رہی کیونکہ یہ پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بجٹ میں ختم کیا جانے والا یہ سب سے بڑا پروگرام ہے تاہم نئے بجٹ کے تحت مختص فنڈ میں پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے۔ اس میں سے 80 کروڑ ڈالر اقتصادی امداد اور 30 کروڑ ڈالر غیر ملکی فوجی فنانسنگ کے تحت ملیں گے۔
امریکہ / فنڈ