واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ کے کئی شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے گوانتاناموبے قیدخانہ بند کرانے کے لئے گذشتہ روز مظاہرے کئے۔ واضح رہے کہ گوانتاناموبے کے قیدیوں نے جن میں عراق، افغانستان اور پاکستان سے پکڑے گئے طالبان اور القاعدہ کے افراد اور ہمدردوں کی اکثریت نے 3 ہفتوں سے انسانی حقوق دئیے جانے کے مطالبے پر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس پر امریکہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ وہ صدر اوباما پر زور دے رہی ہیں کہ گوانتانامو کا جیل خانہ فی الفور بند کیا جائے۔
”اوباما گوانتانامو جیل بند کرو“ امریکہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مظاہرے
Apr 13, 2013