اسلام آباد: جامعہ حفصہ کی خواتین کا ”حملہ“ مشرف کے پوسٹر‘ بینر پھاڑ دیئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں جامعہ حفصہ کی خواتین نے سابق صدر پرویز مشرف کے پوسٹرز اور بینرز حملہ کرکے پھاڑ دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آبپارہ مارکیٹ میں خواتین نے سیڑھی پر چڑھ کر پرویز مشرف کے پوسٹرز پھاڑ دئیے جامعہ حفصہ کی خواتین چھریاں، ڈنڈے، سرئیے اور سیڑھی لیکر آئیں اور سیڑھی پر چڑھ کر پرویز مشرف اور ان کے حمایتی ڈاکٹر امجد کے پوسٹرز چھریوں اور ڈنڈوں کے ذریعے پھاڑ ڈالے اور پوسٹرز پر سرئیے بھی برسائے پولیس کے آنے پر جامعہ حفصہ کی خواتین واپس چلی گئیں۔ آئی این پی کے مطابق مدرسے کی طالبات ٹولیوں کی شکل میں کھمبوں پر چڑھ کر پرویز مشرف کے امیدوار کے بینرز اور ہینگرز اتارتی رہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن