مارگریٹ تھیچر کی آخری رسومات 7 اپریل کو لندن میں ادا کی جائیں گی

لندن (خصوصی رپورٹ/خالد ایچ لودھی) برطانیہ کی پہلی خاتون وزیراعظم (آئرن لیڈی) اور برطانوی ہا¶س آف لارڈز کی ممبر بیرونس لیڈی مارگریٹ تھیچر جوکہ گذشتہ دنوں 87 برس کی عمر میں گذشتہ دنوں لندن میں اسٹروک کے حملے میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی آخری رسومات آئندہ بدھ 7 اپریل کو لندن کے سینٹ پال چرچ میں ادا کی جائیں گی جس میں 2 ہزار 5 سو سے زائد مقامی اور عالمی (VIP) شخصیات شریک ہونگی۔ آخری رسومات کو حتمی شکل دینے کیلئے 25 ممبران پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ برطانوی اور عالمی شخصیات کو باقاعدہ طور پر آخری آخری رسومات میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کئے جا رہے ہیں۔ برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن برا¶ن کے علاوہ لیڈی تھیچر کی کابینہ کے سابق ارکان لیبر پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم رہنما¶ں کے علاوہ امریکہ کے سابق صدور جمی کارٹر، بل کلنٹن، جارج بش سینئر اور جارج ڈبلیو بش جونیئر اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپس دیگر رائل فیملی ممبران، سعودی عرب، کویت اور عرب امارات کے شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔ جبکہ سرکاری طور پر حکومت برطانیہ کی نمائندگی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ان کی کابینہ کرے گی۔
 آخری رسومات میں کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی شاہی خاندان کی اہم شخصیات ............ برطانوی عوام کے مختلف حلقوں میں سابق وزیراعظم لیڈی مارگریٹ تھیچر کی وفات پر ملاجلا ردعمل دیکھنے کو آ رہا ہے۔ بعض حلقوں میں افسوس کیا جا رہا ہے تو بعض حلقوں میں اس موقعہ پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ لیڈی مارگریٹ تھیچر کے دور حکومت میں پول ٹیکس نافذ کیا گیا اور سکول کے بچوں میں مفت دودھ کی تقسیم بھی بند کر دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...