اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+ایجنسیاں) نگران وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ مخدوم امین فہیم، مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی، جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ان کی سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ الطاف حسین کو ٹیلیفون کیا اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالاسلام اور کراچی میں کئی کارکنوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو ہدایت کی سیاسی رہنماﺅں کو اور ان کی پارٹیوں کے سرکردہ رہنماﺅں کو ان کی ضرورت کے مطابق سیکورٹی نادرا ہیڈ کوارٹرز کے بارے میں بریفنگ دی۔