سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی ہفتے کی صبح آٹھ بجے سےاتوار کی صبح آٹھ بجے تک بند کردی ہے۔ سوئی سدرن حکام نے خبردارکیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے فلنگ اسٹیشنزکی گیس مزید چوبیس گھنٹے کے لیے بند کردی جائے گی۔ ایس ایس جی سی نے نئے شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں ہفتے میں تین دن سی این جی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے گیس کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے صنعتی زون میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے تک بڑھانے کے ساتھ شہرمیں شیڈول کے ساتھ غیراعلانیہ لوڈشیٹنگ شروع کردی ہے۔ طویل لوڈشیٹنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔