شمالی کوریا نے جاپان کو خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں سب سے پہلے ٹوکیو کو نشانہ بنایا جائےگا. اتحادیوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے. امریکہ

شمالی کوریا کاردعمل اس بیان کہ بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جاپان کی طرف آنےوالے ہرمیزائل کو تباہ کردیا جائے گا،،،،جاپان نے شمالی کوریا کے بیان کو سنجیدہ لیتے ہوئے دارالحکومت ٹوکیوکومحفوظ بنانے کےلیے پیک تھری اینٹی میزائل یونٹ نصب کردیا ہے،،جاپانی افواج کے اعلیٰ حکام کو خدشہ ہے کہ شمالی کوریا تباہ کن اورایٹمی اسلحے سے لیس میزائل اہم شہروں اور جاپان میں امریکی اڈوں پر گرا سکتا ہے،،،جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے میزائل لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا تو وہ بین ا الاقوامی برادری کو بھی خاطرمیں نہیں لائےگا،،دوسری طرف امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے جاپان اورجنوبی کوریا کی حفاظت ہر صورت کرنے کا اعلان کیا ہے.

ای پیپر دی نیشن