جنرل ریٹائرپرویزمشرف نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت بغاوت کا مقدمہ لارجربینچ کوبھجوانے کی استدعا کردی۔ سابق صدر کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

Apr 13, 2013 | 17:39

پرویزمشرف نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تین نومبردو ہزارسات کے اقدام کواس وقت کی سپریم کورٹ نے درست قراردیا ، پرویزمشرف نے مروجہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں یہ اقدم اٹھائے تھے، پرویزمشرف نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے،، واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ بارراولپنڈی کے صدرتوفیق آصف نے پرویزمشرف کے خلاف تین نومبر کو آئین توڑنے پرغداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے پرویز مشرف سے جواب مانگا تھا ۔ سابق صدر کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

مزیدخبریں