جماعت الدعوة تھرپارکر میں مزید 100 کنویں کھدوائے گی: حافظ عبدالر¶ف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ جماعةالدعوة بلوچستان اورتھرپارکر میں کروڑوں روپے مالیت کے واٹر پروجیکٹس پرکام کر رہی ہے، تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں ایک سو مزید کنویں کھدوائیں گے جن میں سے بیشتر کی تعمیر کا کام جاری ہے، 13ہزار سے زائد قحط متاثرہ خاندانوں کو ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپنگ کے ذریعہ 40 ہزار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تھرپارکر سے واپسی پر جامع مسجد القادسیہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تھرپارکر میں جماعةالدعوة مسلمانوں کی طرح ہندوﺅں کو بھی بلاامتیازامداد فراہم کر رہی ہے۔ہمارے رضاکاراللہ کے فضل و کرم سے پچھلے کئی برسوں سے تھرپارکر اور دیگر دور دراز کے علاقوں میں کنویں کھدوانے، ہینڈ پمپ لگوانے اور دیگر واٹر پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ان علاقوں میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جو ہر وقت خدمت میں مصروف عمل رہتی ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ڈاکٹرز کی ٹیمیں دور دراز علاقوں میں پہنچ کر میڈیکل کیمپنگ کر رہی ہیں۔ اب تک ایک سو بیس میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کیں۔

ای پیپر دی نیشن