فیصل آباد (پ ر) دنیا کی معروف کیمیکل کمپنی BASF نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی تعلیم میں ایک اہم ادارے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ یادداشت پر دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون کو فروغ اور ٹیکسٹائل صنعت میں باہمی تکنیکی تعاون میں مدد ملے گی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان‘ طلباءاور BASF مینجمنٹ نے شرکت کی۔ ندیم محمود چغتائی جنرل منیجر BASF کیمیکلز اینڈ پولیمرز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے کہا ” BASF پاکستان کی پائیدار ترقی کی حمایت پر کاربند ہے۔“ ڈاکٹر وسیم ابراہیم‘ چیئرمین ٹیکسٹائل پروسیسنگ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ”ٹیکسٹائل سیکٹر ہمارے ملک میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ شراکت داری کے ذریعے ہمارے طلباء BASF کے انڈسٹری نیٹ ورک سے تیز تحقیق اور ترقی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔
BASF اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان مفاہمتی تکنیکی تعاون کا معاہدہ
Apr 13, 2014