لاہور (پ ر) خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ”ڈینگی مکا¶ آگاہی مہم“ کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بی I-V ٹا¶ن شپ لاہور میں گذشتہ روز سیمینار منعقد ہوا۔ سینئر ہیڈ مسٹریس مسز صفورہ عثمانی کی زیر صدارت سیمینار میں رکن قومی اسمبلی ملک وحید عالم مہمان خصوصی تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسز فرزانہ شوکت‘ مسز بشریٰ نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر مسز صورہ عثمانی اور ملک وحید عالم نے سیمینار میں شامل طالبات کو ڈینگی کے خلاف مہم سے آگاہ کیا۔ ملک وحید عالم نے سکول میں صفائی اور ڈینگی کے تدارک کے لئے کئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔