اسلام آباد (ثناء نیوز)سپیکرز کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو گی ۔آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلیوں سمیت قومی و صوبائی اسملبیوں کے سپیکرز شریک ہوں گے ۔ پارلیمانی نظام کے استحکام جمہوری اداروں کی افادیت ، قومی معاملات میں اسمبلیوں کے کردار ، فیصلہ سازی کے عمل میں پارلیمنٹرینز کی شراکت ، قائمہ کمیٹیوں کو مضبوط کرنے سمیت دیگر پارلیمانی معاملات پر سفارشات پر غور ہو گا ۔