پاکستان کی سکیورٹی کونسل میں نئے مستقل رکن کی شمولیت کی مخالفت

اسلام آباد+واشنگٹن (سپیشل رپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں کسی بھی نئے مستقل رکن کو شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کے موضوع پر پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کونسل جتنی بڑی ہوگی اتنی غیر مؤثر ہو جائے گی۔ اس لئے پاکستان کے خیال میں سکیورٹی کونسل میں توسیع کی ضرورت نہیں۔ پاکستانی نمائندہ نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی توسیع کے لئے بڑا استدلال یہ تھا اس میں مختلف خطوں کی نمائندگی ہونی چاہئے تاکہ یہ متوازن ہو۔ اس لئے ایشیا اور افریقہ کی نمائندگی بڑھانے کی بات کی جاتی ہے۔ مسعود خاں نے کہا سکیورٹی کونسل میں کسی مستقل رکن کی شمولیت کا قانونی جواز نہیں۔ انہوں نے سکیورٹی کونسل کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور اسے زیادہ مؤثر بنانے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...