مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ صدر ہسپتال کے لیبر روم سے نوزائیدہ بچہ چوری کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ کرمداد قریشی کے عاشق حسین کی بیوی مہناز نے جمعہ کے روز صدر ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔ رات کو یہ خاتون لیبر وارڈ میں بچے سمیت سوئی ہوئی تھی کہ رات3 بجے لوڈشیڈنگ کے دوران کسی عورت نے یہ بچہ چوری کر لیا۔ صبح اطلاع ملنے پر ڈی سی او حافظ شوکت علی بھی وہاں پہنچ گئے اور ایم ایس کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اور کہا ہسپتال سے نوزائیدہ بچے کا اغوا سنگین واقعہ ہے جس میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی او نے کہا ایم ایس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جس کی بناء پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے ان کے فوری تبادلے اور نائٹ ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد ریاض‘ خاتون میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فوزیہ اور چارج نرسیں رخسانہ کوثر اور تاج کو فوری معطل کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔
مظفرگڑھ: سرکاری ہسپتال سے لوڈ شیڈنگ کے دوران بچہ چوری
Apr 13, 2014