جہلم (نامہ نگار+ آئی این پی) مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ولی بابر کیس کے وکیل کے بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر تھانہ بولانی کے علاقہ گڑھا ہیرا میں معمولی تنازعہ پر آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزمان جاوید رسول وغیرہ نے معمولی تنازعہ پر صبور احمد سکنہ گڑھا ہیرا کو قتل کر دیا۔ ملزم جاوید رسول اور مقتول صبور علی گونگے ہیں مقتول صبور احمد نجی ٹی وی کے قتل ہونیوالے رپورٹر ولی بابرکیس کے وکیل عبدالمعروف کا بھائی تھا۔ انہوں نے سرائے عالمگیر کے تھانہ بولائی میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ اب اس کیس میں ولی خان بابر سمیت قتل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی۔