گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر بدچلنی کی بنا پر ایک شخص نے اپنی دو جواں سالہ بیٹیوں اور بیوی کے گلے کاٹ دئیے ،تینوں ماں بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شدید زخمی حالت میں آنے اعوان چوک کی نازیہ بی بی نے بتایا کہ اسکے شوہر عبدالحمید نے سوتے کے دوران صبح سویرے ہم تینوں ماں بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کوشش کی، وہ جب میرے گلے کو کاٹ رہا تھا میری بیٹیاں مدیحہ اور آصفہ جاگ گئی جس پر اس نے ان کو بھی شدید زخمی کر دیا ۔خاتون نے بتایا کہ اسکا شوہر نشئی ہے اور ان سے اکثر جھگڑتا رہتا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے عبدالحمید کو گرفتار کر لیا جس کا کہنا ہے کہ تینوں ماں بیٹیوں کا کردار درست نہیں ہے۔ اس نے متعدد بار بیوی ، بیٹیوں کو منع کیا مگر وہ باز نہ آئیں۔ لوگوں کے طعنوں سے تنگ آکر ایسا کیا۔